اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا: پاکستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ پابندی دہشت گردی کے خلاف مہم کے قومی منصوبے پر عمل کے دائرے میں عائد کی گئی ہے۔
اس بیان کے مطابق پاکستان میں جیش محمد اور جماعت الدعوہ سے وابستہ ہونے کی بنا پر گیارہ تنظمیوں منجملہ الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوی الارشاد، الحمد ٹرسٹ لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جیش محمد اور جماعت الدعوی اور ان سے وابستہ تمام تنظیموں کے اکاؤنٹ بند کر دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
.......
/169